شاہین کو کپتانی سے ہٹانے کے گردش کرتے مطالبے،محمد حفیظ فاسٹ باولر کے دفاع میں بول اٹھے

02-28-2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو اس وقت کپتانی سے ہٹانے کی باتیں فضول ہیں۔

تفصیلات  کےمطابق محمد حفیظ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ   آئی سی سی ورلڈکپ 2024 سے قبل شاہین آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔بطور پاکستانی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے ہمیں شاہین کو بیک کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ  جب ٹیم ہار رہی ہوتی ہے تو مورال ڈاؤن ہوتا لیکن انہیں چاہیے کہ وہ اپنی قابلیت پر توجہ دیں۔ ابھی شاہین آفریدی کو یہ ذہین میں نہیں رکھنا چاہیے کہ کپتانی رہے گی یا نہیں بلکہ انہیں اپنی کارکردگی بہتر کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔