جعلی حکومت سے مسائل کم نہیں ہونگے، مہنگائی، بیروزگاری بڑھے گی: سراج الحق

02-28-2024

(لاہورنیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جعلی حکومت سے مسائل کم نہیں ہوں گے، مہنگائی، بے روزگاری بڑھے گی۔

سراج الحق نے کہا کہ متنازعہ اور دھاندلی زدہ الیکشن سے مزید عدم استحکام پیدا ہوگیا، 8 فروری کی رات عوام کا حق دھڑلے سے چرایا گیا، الیکشن میں کامیاب ہونے والوں کے چہروں پر مصنوعی مسکراہٹ ہے، قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ عوامی مینڈیٹ کی آخری ہائی جیکنگ ہے، حکمران پارٹیاں اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے اقتدار میں آتی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمران عالمی اسٹیبلشمنٹ کے وفادار ہیں، قوم پر مسلط کرپٹ ٹولہ کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی۔