بابراعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف شاندار سنچری،محمد عامر نے لب کشائی کردی

02-28-2024

(ویب ڈیسک)شاہینوں کے سابق فاسٹ باولر محمد عامر کی جانب سےپشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف شاندار سنچری پر ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باولر محمد عامر  کاکہناتھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بابراعظم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنائی۔بابراعظم نے اپنے مخصوص انداز سے باہر آکر جارحانہ کھیل پیش کیا جس نے انہیں جیت کی امید دلوائی۔  سابق کپتان کے ساتھ اپنے رشتے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں ساتھ تھے تب بھی اچھا رشتہ تھا اور اب بھی ہے۔محمد عامر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں بہتری کیلئے ہمیشہ تنقید کی، کبھی کسی سے ذاتی ٹکراؤ نہیں رہا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بابراعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 111 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے تھے۔