روپیہ مستحکم، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی
02-28-2024
(لاہورنیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 15 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 12 پیسے پر بند ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 282 روپے 30 پیسے پر فروخت ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 27 پیسے پر بند ہوا تھا۔