پنجاب کا سپلیمنٹری بجٹ کہاں خرچ ہو گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

02-28-2024

لاہور:(لیاقت انصاری) پنجاب کے 358 ارب روپے کے سپلیمنٹری بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پولیس کیلئے 13 ارب 872 کروڑ روپےمختص کیے گئے ہیں،تعلیم کے لئے 10 ارب 16 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، ہیلتھ سروسز کیلئے 27 ارب 64 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے۔ زراعت کیلئے 21ارب 63 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، ویٹرنری کیلئے 1 ارب 64 کروڑ 31 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، سول ورکس پر 1 ارب 25 کروڑ 81 لاکھ 16 ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے۔  ریلیف پیکیج کی مد میں ایک ارب 31 کروڑ 36 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، سبسڈیز کیلئے 21 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، متفرق اخراجات کی مد میں 62 ارب  روپے رکھے گئے ہیں جبکہ گندم اور چینی کی خریداری کیلئے 30 ارب اور ڈویلپمنٹ کی مد میں 28 ارب روپے خرچ کیےجائیں گے۔