ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

02-28-2024

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تنزلی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار800 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10گرام سونا 944 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 84 ہزار156روپے کا ہوگیا۔