مریم نواز کی خاتون اہلکار کا ڈوپٹہ ٹھیک کرنے کی ویڈیو توجہ کا مرکز

02-28-2024

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیف سٹیز اتھارٹی میں خاتون اہلکار کا ڈوپٹہ ٹھیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عہدہ سنبھالنے کے بعد مختلف محکموں کے شعبہ جاتی امور اور کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے دورے کررہی ہیں۔   — Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) February 27, 2024 مریم نواز نے حال ہی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امن و امان سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جبکہ پولیس افسران کی جانب سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔ اس دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں لیڈی پولیس اہلکار کی جانب سے مریم نواز کو بریفنگ دی جارہی تھی کہ لیڈی اہلکار کے سر سے دوپٹہ اترا جسے مریم نواز نے ٹھیک کرتے ہوئے ان کے سرپر رکھا۔