پاکستان رواں برس بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے تیار

02-28-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کو رواں برس ہونے والے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی مل گئی۔

ذرائع کے مطابق  ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ رواں برس 20 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں منعقد ہو گا۔ پاکستان کی میزبانی کا فیصلہ دبئی میں ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کے سالانہ اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں ٹورنامنٹ کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا۔ نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، بھارت، سری لنکا، نیپال اور بنگلہ دیش کے بورڈز پہلے ہی ورلڈکپ میں شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں تاہم آسٹریلیا کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ابھی تک اپنی شرکت کی تصدیق نہیں کی۔ دوسری جانب بھارت کو خواتین بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے، جو دسمبر 2025 میں ہونے والا ہے۔