وزیراعلیٰ سے لندن یونیورسٹی کی پرووائس چانسلر کی ملاقات، تعلیم کے فروغ پر بات چیت

02-28-2024

لاہور: (حسن رضا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے یونیورسٹی آف لندن کی پرووائس چانسلر اور انٹر نیشنل پروگرام کی چیف ایگزیکٹو پروفیسر میری سٹیاسنی نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان میں بہترین اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، پروفیسر میری نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے  تجاویز دیں اورتعلیم کے فروغ کے لئے ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔  چیف سیکرٹری،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، مریم اورنگزیب اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔