زاہد اختر زمان پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے ممبر مقرر

02-28-2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر مقرر کر دیا۔

کابینہ ڈویژن نے زاہد اختر زمان کی تقرری کا با ضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ زاہد اخترزمان کو فوری طور پر بورڈ میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، زاہد اختر زمان چیف سیکرٹری پنچاب کی ذمہ داری بھی انجام دے رہے ہیں۔