’بٹ کوائن‘ کی قدر میں ہوشربا اضافہ، قیمت 57 ہزار ڈالر تک جا پہنچی

02-27-2024

(لاہور نیوز) ڈیجیٹل کرنسی ’بٹ کوائن‘ کی قیمت 57 ہزار ڈالر تک جا پہنچی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دو روز کے اندر بٹ کوائن کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ ہوا، دسمبر 2021 کے بعد ڈیجیٹل کرنسی نے پہلی بار 57 ہزار ڈالر کی حد کراس کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بن چکی ، سوفٹ وئیر فرم مائیکرو اسٹریٹجی کی جانب سے 3 ہزار بٹ کوائن کی خریداری پر قدر میں اضافہ ہوا۔ مائیکرو اسٹریٹجی نے 155 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی، مائیکرو اسٹریٹجی بٹ کوائن کی تجارت کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے، مائیکرو اسٹریٹجی کے پاس 10 عشاریہ 5 بلین ڈالر مالیت کے ایک لاکھ 90 ہزار بٹ کوائن ہیں۔