الیکشن نتائج ریاضی کے فارمولوں پر مرتب کئے گئے: سراج الحق
02-27-2024
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ الیکشن نتائج ووٹوں کی گنتی پر نہیں ریاضی کے فارمولوں پر مرتب کئے گئے۔
سراج الحق نے کہا کہ جمہوریت پر یقین رکھنے والی سیاسی جماعتوں کو فیصلہ کن کردار ادا کرنا ہو گا، جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لئے تمام جماعتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، الیکشن سلیکشن کا نام ہے تو قوم سے مذاق کیوں کیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ دھاندلی کو ایکسپوز کرنے کے لئے تمام آئینی اور جمہوری راستے اختیار کریں گے، الیکشن میں مسئلہ جیت ہار کا نہیں حق دار کے حق کا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ دھاندلی کے نتیجے میں بننے والی حکومت کبھی عوامی مسائل حل نہیں کر سکے گی۔