عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ
02-27-2024
(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 2056 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 100 روپے ہو گئی۔