سٹاک مارکیٹ میں مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا
02-27-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 63 ہزار 219 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 9 ارب 20 کروڑ ایک لاکھ 13 ہزار 815 روپے مالیت کے 23 کروڑ 10 لاکھ 41 ہزار 416 شیئرز کا لین دین ہوا۔