فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی پھر مہنگی کر دی گئی

02-27-2024

(لاہور نیوز) فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے بجلی ایک مرتبہ پھر مہنگی کر دی۔

مہنگائی کے ستائے عوام کو بجلی کا زور دار جھٹکا لگ گیا، بجلی کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا، قیمت میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی صارفین پر 66 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔  جنوری میں تربیلا اور منگلا سے بجلی کی کم پیداوار ہونے سے متبادل مہنگے تیل سے بجلی پیدا کی گئی، جنوری میں ڈیزل سے بجلی 45 روپے 60 پیسے فی یونٹ پڑی، فرنس آئل سے 35 روپے 43 پیسے میں فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ عوام کہتے ہیں پہلے ہی بجلی بہت مہنگی ہے، نیا اضافہ زور دار جھٹکے سے کم نہیں۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر اطلاق ہو گا۔