پنجاب: میڈیسن مارکیٹ میں ادویات کا جعلی خام مال فروخت ہونے کا انکشاف
02-27-2024
(ویب ڈیسک) پنجاب کی میڈیسن مارکیٹ میں ادویات کا جعلی خام مال فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کےمطابق مختلف شہروں میں میڈیسن مارکیٹ سے بڑی مقدار میں جعلی خام مال برآمد کیا گیا ہے،ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نےچھاپےمارکرخام مال سیل کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلےجعلی خام مال مارکیٹ میں پہنچایا گیا،پھراس سے مختلف کمپنیوں نےدوائیں بنائیں اورمیڈیکل سٹورز تک پہنچا دیں،پانچ اہم ادویات کےمخصوص بیچزکو مارکیٹوں میں بیچنے سے روک دیا گیا ہے۔