پنڈی کرکٹ سٹیڈیم بھی پی ایس ایل میچز کی میزبانی کیلئے تیار

02-27-2024

(ویب ڈیسک) پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے میچز کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل سیزن 9 کے مجموعی طور پر 9 میچز کھیلے جائیں گے جس کے لئے 5 پچز استعمال کی جائیں گی اور ساڑھے 10 ہزار کرسیوں کو 4 انکلوژرز میں لگایا جائے گا۔ سٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے، سٹیڈیم میں تماشائیوں کا داخلہ علامہ اقبال پارک سے ہو گا، علامہ اقبال پارک کو سٹیڈیم کی سائیڈ سے ٹینٹ لگا کر کوور کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ راولپنڈی میں 2 سے 10 مارچ تک پاکستان سپر لیگ کے میچز کھیلے جائیں گے۔