وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں گلیوں کی مرمت کے پراجیکٹ کا اعلان

02-27-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں گلیوں کی مرمت کے پراجیکٹ کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ضلع شیخوپورہ اور ننکانہ کے اراکین اسمبلی نے  ملاقات کی، ملاقات کرنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر پرویز رشید، ارکان صوبائی اسمبلی مریم اورنگ زیب، عظمیٰ بخاری، ثانیہ عاشق  اور بلال کیانی بھی موجود تھے۔  وزیراعلیٰ پنجاب نے دیہات میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے لئے پلان طلب کر لیا اور ارکان پنجاب اسمبلی کو پراجیکٹ کےلیے تحریری درخواست دینے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے شہروں اور دیہات کے محلوں کی چھوٹی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کے لئے بھی فوری پلان بھی طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہر حلقے کو ترقیاتی پراجیکٹ کے لحاظ سے ماڈل حلقہ بنانا چاہتے ہیں،عوام کے مسائل فوری طور پر حل ہونے چاہئیں۔