پنجاب اسمبلی اجلاس دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ، سمری وزیراعلیٰ کو ارسال
02-27-2024
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کرنے کیلئے سمری وزیراعلیٰ مریم نواز کو ارسال کردی گئی۔
حکومت پنجاب نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر نے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری کے بعد آج ہی سمری گورنر پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔ نگران حکومت کے 4 ماہ کے لئے منظور بجٹ کی تاریخ 29 فروری کو ختم ہورہی ہے، طلب کردہ اجلاس میں بجٹ سمیت دیگر امور زیر بحث لائے جائیں گے۔ یاد رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اسمبلی اجلاس کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا تھا۔