عدم پیشی پر مونس الٰہی کی اہلیہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
02-27-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کی اہلیہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے راسخ الہٰی، تحریم الہٰی سمیت دیگر کی ضمانت منسوخی کے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عدم پیشی پر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی اور دوسری ملزمہ سائرہ انور کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ پراسیکیوشن نے عبوری ضمانتیں منظور کرنے کا اقدام چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے راسخ الہٰی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں قانون کے منافی منظور کیں، عدالت ضمانت منظور کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔