لیسکو کی تمام فیلڈ افسران کو اوور بلنگ نہ کرنے کی ہدایت

02-27-2024

(لاہور نیوز) لیسکو انتظامیہ نے تمام فیلڈ افسران کو اوور بلنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی ۔

لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں خراب میٹرز اور اوور بلنگ کے معاملے پر نیپرا کا نوٹس کام کرگیا، لیسکو انتظامیہ نے  فیلڈ افسران کو اوور بلنگ نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر کی جانب سے تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  لیسکو ریجن میں خراب میٹرز کو فوری تبدیل کیا جائے، اوور بلنگ پر ہر صورت قابو پایا جائے۔  لیسکو انتظامیہ نے ہدایات میں کہا ہے کہ کسی بھی سب ڈویژن میں اوور بلنگ ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی،خراب میٹرز کی تبدیلی کو فوری ممکن بنایا جائے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لیسکو ریجن میں بیچ 24،46اور 44 میں اوور بلنگ کی بھرمار ہے، نیپرا کو لیسکو میں اوور بلنگ کی شکایات موصول ہورہی تھیں، نیپرا کی جانب سے لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اوور بلنگ پر سخت نوٹس لیا گیا تھا۔