بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانیوالے رعایت کےمستحق نہیں:سی ٹی او

02-27-2024

(لاہور نیوز) سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا ۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ بغیر لائسنس گاڑی،موٹرسائیکل چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں جبکہ  کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی کے لائق نہیں ہیں۔ سی ٹی او نے   کم عمر ڈرائیونگ پر مقدمات کی بجائے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تھانے بند کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے بغیر لائسنس، بغیر ہیلمٹ، ون وے پرخصوصی کریک ڈاؤن کیا جائیگا، قوانین کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا،حادثات کی روک تھام ،محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئےسخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں، والدین اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔