مالیاتی امور میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز
02-27-2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مالیاتی امور میں شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت دربار ہال سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہیلتھ اور سیکرٹری خزانہ نے نومنتخب وزیراعلیٰ کو محکموں کے افعال کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ مریم نواز نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ پر توجہ دی جائے، عوام کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہئے، صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی افادیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی سول سیکرٹریٹ آمد، ٹریفک روکنے پر برہم مریم نواز کا کہنا تھا کہ خدمت کے جذبے سے سر شار،دیانتدار افسروں کو سیلوٹ کرتی ہوں، میرٹ کی خلاف ورزی کروں گی اور نہ ہونے دوں گی، کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا فوری حل چاہئے، سٹرکچر ل ریفارمز کرنا ہوں گی، مسائل کی جڑ تک پہنچ کر ختم کریں گے، افسر اور ملازمین میری ٹیم ہیں،کام کرنے والوں کو سپورٹ کیا جائے گا ، عوام کی خدمت کے مشن کی تکمیل کے لئے اچھی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سول سرونٹس محب وطن اور خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں، احتساب، شفافیت، کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں، کام کرنے والوں کا احترام کرتی ہوں۔