پی ایس ایل9: آج قلندرز اور سلطانز میں جوڑ پڑے گا

02-27-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے14 ویں میچ میں آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل آئیں گی۔ لاہور قلندرز کی ٹیم آج ایونٹ کا اپنا چھٹا میچ کھیلے گی، قلندرز اب تک 5 میچز کھیل کر تاحال فتح کی تلاش میں ہیں، ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں 5 میچز کھیل کر 4 میں فاتح رہی جبکہ ایک میں اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ ملتان سلطانز  پوائنٹس ٹیبل پر 8 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے جبکہ لاہور قلندرز صفر پوائنٹ کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔