قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو طلب

02-27-2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت کے انکار پر سپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 فروری کو صبح 10 بجے طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس آرٹیکل 91 کی شق ٹو کے تحت بلایا گیا ہے،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسروں اور آئینی ماہرین سے مشاورت کی، صدر مملکت کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کرنے سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری مسترد کرکے واپس بھیج دی تھی۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے مؤقف اختیارکیا ہے کہ پہلےخواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کو مکمل کیا جائے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فیصلہ کیا تھا صدر کے سمری مسترد کرنے کے باوجود اجلاس 29 فروری کو ہوگا، اجلاس میں نومنتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔