کیا وٹامن بی 3 کی زیادتی قلبی صحت کیلئے نقصاندہ ہے؟ماہرین نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

02-26-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے وٹامن بی 3 کی زیادتی کو قلبی صحت کیلئے نقصاندہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ جسم میں پایا جانے والا ایک عام بی وٹامن جسے niacin یا وٹامن بی 3 کہا جاتا ہے کی زیادہ مقدار دل کی بیماری کا باعث بن سکتی ہے۔مطالعے کے سرکردہ مصنف  نےکہا کہ وٹامن بی 3 اور دل کی بیماری کے درمیان تعلق کی تلاش اس تحقیق کا اصل مقصد نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا ابتدائی مقصد خون میں ایسے مرکبات کی نشاندہی کرنا تھا جو مستقبل میں ہارٹ اٹیک، فالج یا موت کے خطرے کے روایتی عوامل جیسے ذیابیطس، کولیسٹرول یا بلڈ پریشر وغیرہ سےجدا ہوں۔ڈاکٹر نے بتایا کہ مطالعے کے دوران ایک مرکب 4PY کی نشاندہی کی گئی جو مستقبل میں دل کی بیماری سے منسلک تھا اور بعد میں یہ پتہ چلا کہ 4PY جسم میں niacinوٹامن B3 کی زیادتی کے سبب بنتا ہے۔