22 سالہ نوجوان کاصبا فیصل کومیسج،،،اداکارہ کو ایسی پیشکش کر دی کہ سن کر آپ کی بھی ہنسی نکل جائے
02-26-2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ 22 سالہ نوجوان نے میسج کرکے کہا کہ آپ ہاں کریں سب کچھ چھوڑ کر ہاتھ مانگنے آجاوں گا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں صبا فیصل کا کہنا تھا کہ حال ہی میں مجھے ایک 22 سالہ لڑکے نے پیغام بھیجا کہ اگر آپ اس عمر میں بھی مجھے گرین سگنل دیں تو میں آپ کیلئے سب کچھ چھوڑنے کو تیار ہوں، اگر آپ ہاں کریں تو میں فوراً سے آکر آپ کا ہاتھ مانگ لوں، جس پر میں نے اسے کہا کہ میرے 9 سالہ نواسے سے میرا ہاتھ مانگو گے؟ صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میں یہ میسیج اپنے شوہر کو بھی دکھاتی ہوں، میری شادی کو 40 سال ہو چکے ہیں لیکن ماشااللہ میرے شوہر آج بھی مجھ سے طویل میسیجز کے ذریعے محبت کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ میں کام کی وجہ سے لاہور میں زیادہ رہتی ہوں، ان کے میسیجز کے جواب میں میں انھیں کال کرکے کہتی ہوں شکر کریں فیصل ہم دور ہیں تو یہ محبتیں قائم ہیں، جس پر وہ شکوہ کرتے ہیں کہ میں انھیں کبھی رومانوی انداز میں جواب نہیں دیتی۔