وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ، ملزموں سے کیسز بارے دریافت کیا

02-26-2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تھانہ شالیمار پہنچ گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تھانے کا مکمل دورہ کیا، وزیراعلیٰ کے ساتھ پرویز رشید، آئی جی پنجاب سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے، آئی جی پنجاب نے تھانے سے متعلق وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔ مریم نواز نے پولیس سے سوال کیا کہ درج مقدمات کا فالو اپ کیسے کیا جاتا ہے؟ آئی جی پنجاب نے سوالات کے جوابات دیئے، وزیراعلیٰ نے حوالات میں بند ملزموں سے ان کے کیسز کے بارے میں پوچھا، مریم نواز نے فرنٹ ڈیسک پر سائلین کی درخواستوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔