اسلام آباد یونائیٹڈ کے باولرٹمال ملز نے نسیم شاہ کے بھائیوں سے متعلق بڑی بات کہہ دی
02-26-2024
(ویب ڈیسک)پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل انگلش باولر ٹمال ملز نے کہا ہےکہ نسیم شاہ کے دونوں بھائی عبید اور حنین زبردست ٹیلنٹ ہیں، ایمرجنگ پلیئر کے قانون کی وجہ سے ان کو کھیلنے کا موقع بھی یقینی مل رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں ٹمال ملز میں کہنا تھاکہ ایک بار پھرپاکستان سپر لیگ میں واپسی پر خوش ہوں اور امید ہے اگلے دو ہفتوں کے دوران زبردست کرکٹ کھیلوں، پی ایس ایل کا معیار دنیا کی ٹاپ لیگز میں سے ہے، جب سے لیگ پاکستان واپس آئی ہے اس کا معیار اور بہتر ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں اب تک کافی دلچسپ میچز دیکھنے کو ملے ہیں، پاکستان میں فاسٹ باولنگ کا زبردست ٹیلنٹ موجود ہے، فرنچائز کرکٹ کا حسن سنسنی خیز مقابلوں میں ہی ہے۔