محمد عامر،معین خان اور عمر امین کی فیملیزملتان سٹیڈیم میں پلیئر باکس سے باہر،گلیڈی ایٹرز کا احتجاج
02-26-2024
(ویب ڈیسک) ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے محمد عامر، عمر امین اور معین خان کی فیملیز کوملتان سٹیڈیم میں پلیئرز باکس سے باہر کر دیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے شدید احتجاج کیا۔
ملتان سٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے چند پلیئرز کی فیملیز بھی موجود تھیں، محمد عامر،اور معین خان اور عمر امین کے اہلخانہ چیئرمین باکس کے قریب باکس میں میچ دیکھ رہے تھے، ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے وہاں جا کر انھیں باہر بھیج دیا، ان میں محمد عامر کے بچے بھی شامل تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی اس طرح کے اقدامات کی روک تھام کرے، ضلعی انتظامیہ کے افسروں کا کوئی حق نہیں بنتا کہ کھلاڑیوں کی فیملیز کے ساتھ اس طرح کا ناروا رویہ اختیار کریں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے میچ کے بعد شدید احتجاج کیا جس پر ضلع انتظامیہ اور سکیورٹی افسر بھی وہاں پہنچے مگر کسی نے بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔