پنجاب کابینہ: عظمیٰ بخاری کو صوبائی وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ

02-26-2024

(لاہور نیوز) عظمیٰ بخاری کو صوبائی وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب کو صوبائی وزیر پی این ڈی بنانے کا فیصلہ کیا گیا، مریم اورنگزیب کو دیگر دو اہم وزارتیں بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔ خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران کو بھی صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا، فیصل کھوکھر کو سپورٹس کی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔