لاہور میں نشے کے عادی سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
02-26-2024
(ویب ڈیسک)لاہور میں نشے کےعادی شوہر نے چھریوں کے وار سے بیوی کو قتل کردیا جبکہ وقوعے میں بیٹی بھی شدید زخمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں نشے کے عادی شوہر نے گھریلو ناچاکی پر 40 سالہ بیوی کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کردیا جبکہ سفاک شخص نے 14 سالہ بچی کو بھی زخمی کردیا۔مقتولہ کی شناخت 40 سالہ رائنہ مسیح جبکہ بیٹی کی شناخت14 سالہ زائنہ داؤد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق 42 سالہ ملزم داؤد نے واردات کے بعد اپنی بھی کلائی چھری مار کر کاٹ لی، جس کے بعد اس کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمی بیٹی اور ملزم داؤد کو جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے،پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد جمع کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔