پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ملتان سے کراچی پہنچ گئی
02-26-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں شریک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ملتان سے کراچی پہنچ گئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم قومی ایئرلائن کےذریعےملتان سے کراچی پہنچی جہاں وہ آج آرام کرے گی اور27 فروری کو ٹیم اوول گراونڈ نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ٹیم کے ہمراہ سرفراز احمد بھی کراچی پہنچے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 29 فروری کو کراچی کنگز کا سامنے کرے گی۔ واضح رہے کہ پی سی ایل 9 کے ملتان میں ہونیوالے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔