راجہ خرم شہزاد اور علی اعوان آزادی مارچ کیس میں بری

02-26-2024

(لاہور نیوز) نو منتخب ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم شہزاد اور تحریک انصاف کے سابق رہنما علی نواز اعوان آزادی مارچ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات میں بری ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ خان کنڈی نے آزادی مارچ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج مقدمات کی سماعت کی جس کے دوران ایم این اے راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کی حاضری لگا کر بریت کا فیصلہ سنایا جبکہ غیر حاضر ملزمان کی حد تک کارروائی ملتوی کر دی۔ مقدمات میں نامزد فیصل عارف، ناصر بادشاہ ، ملک اخلاق اور دیگر ملزمان بھی بری ہو گئے جبکہ بانی پی ٹی آئی کی پروڈکشن درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب کر لیا گیا۔