سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ریکارڈ

02-26-2024

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمت میں اضافے کے بعد سونے کے فی تولہ ریٹ 2 لاکھ 15 ہزار800 روپے ہو گئے، 10 گرام سونا 600 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 85 ہزار 14 سو روپے کا ہو گیا۔ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا لیکن مقامی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کی کمی سے 215100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 858 روپے کے اضافے سے 184414 روپے ہو گئی تھی۔