نگران وزیراعلیٰ نے مزار بی بی پاکدامن کے نئے راستے کا فتتاح کردیا

02-26-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جاتے جاتے ایک اور منصوبے کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شب برات کے بابرکت موقع پر نگران صوبائی کابینہ کے ہمراہ   ایمپرس روڈسے بی بی پاکدامن مزارتک 20 فٹ چوڑی نئی سڑک کا افتتاح کیا۔ محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن کو براہ راست ایمپرس روڈ سے منسلک کرنے والی سڑک کا جائزہ لیا اور کام کے معیار کو سراہا جبکہ انہوں نے زائرین کی سہولت کیلئے ایمپرس روڈ کے قریب پارکنگ کی نئی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مزار بی بی پاکدامن کی جانب جانیوالے نئے راستے سے زائرین کو بہت سہولت ملے گی، اس علاقے میں ٹریفک جام رہنے کا مسئلہ حل ہوگا۔ بعدازاں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار بی بی پاکدامن پر حاضری دی اوردعا کی، انہوں نے ملک کے استحکام،سالمیت اورامن کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی۔