پی ایس ایل9 کی پہلی سنچری بنانے کا اعزاز قلندرز کے ڈوسن کے نام
02-26-2024
(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے وینڈر ڈوسن نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی پہلی سنچری جڑ دی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی کے خلاف شاندار اننگز کھیلتے ہوئے وینڈر ڈوسن نے اپنی سنچری مکمل کی، جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے وینڈر ڈوسن نے 50 گیندوں پر یہ سنگ میل عبور کیا، ڈوسن کی اننگز میں 6 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ واضح رہے کہ اس میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 8 رنز سے شکست دی لیکن وینڈر ڈوسن نے 104 رنز کی اننگز کھیل کر شائقین کو خوب محظوظ کیا۔