حارث روف کے پی ایس ایل 9 سے باہر ہونے پر شاہین آفریدی نے لب کشائی کردی

02-25-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دفاعی چیمپئنز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا حارث رؤف کے ایونٹ سے باہر ہونے پر ردعمل سامنے آگیا۔

رپورٹ کے مطابق فاسٹ باؤلر کے ایونٹ سے باہر ہونے پر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کی انجری کا بہت دکھ ہے، ایونٹ میں ان کی عدم دستیابی ہمارے لیے تکلیف دہ ہے، مجھے امید ہے کہ لاہور قلندرز کم بیک کرے گی۔     شاہین نے کہا کہ ٹیم کے لیے یہ دھچکا تو ہے مگر وہ پاکستان کے بھی اہم باؤلر ہیں ، انہیں مستقبل کی کرکٹ کے لیے ری کور ہونے کا وقت دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حارث رؤف کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔