19 ویں چولستان جیپ ریلی زین محمود نے جیت لی
02-25-2024
(لاہور نیوز) 19ویں چولستان جیپ ریلی زین محمود نے جیت لی۔
بہاولپور میں ہونیوالی 19ویں چولستان جیپ ریلی زین محمود نے جیت لی، انہوں نے مجموعی طورپر 3 گھنٹے 51 میں ٹریک عبور کیا۔جعفر مگسی نے 4 گھنٹے اور 6 منٹ میں ٹریک عبور کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ صاحبزادہ سلطان 4 گھنٹے اور 9 منٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔ گزشتہ سال کے فاتح فیصل شادی خیل گاڑی خراب ہونے پر ریس سے آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ نادر مگسی دوسرے مرحلے کی ریس میں حادثے کا شکار ہونے پر ریس سے باہر ہوگئے تھے۔