سٹیج اداکار طاہر انجم قاتلانہ حملہ، بال بال بچ گئے
02-25-2024
(لاہورنیوز) سٹیج کے نامور اداکار مسلم لیگ ن کی کلچرل کمیٹی کے صدر طاہر انجم پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئے۔
ذرائع کے مطابق طاہر انجم بابو صابو کے قریب ریکارڈنگ کررہے تھے کہ دو نامعلوم دو افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ سے اداکار زخمی ہوگئے جبکہ ان گاڑی پر بھی گولیاں لگی ہیں۔اداکار کے مطابق انہوں نے پولیس کو رپورٹ درج کرادی ہے جبکہ وہ اعلیٰ حکام سے رابطے میں ہیں۔