پی ایس ایل 9،سابق کرکٹر اظہر علی کا پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو اہم مشورہ
02-25-2024
(ویب ڈیسک) سابق کرکٹر اظہر علی نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو محمد حارث اور صائم ایوب سے اوپننگ کروانے کا مشورہ دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو چاہیے کہ وہ محمد حارث اور صائم ایوب سے اوپننگ کروائیں اور خود تیسرےنمبر پر بیٹنگ کیلئے آئیں۔انہوں نے کہا کہ محمد حارث ایک اٹیکنگ اوپنر ہیں، بطور پشاور زلمی کے کپتان کی حیثیتسے بابراعظم انہیں صحیح طرح استعمال نہیں کررہے ہیں۔ سابق کرکٹرکا مزید کہنا تھا کہ اگر صائم اور حارث اوپننگ کریں گے تو وہ پاور پلے کے دوران فرنچائز کو زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرکے دے سکتے ہیں۔