مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

02-25-2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے۔

مریم نواز کے وزیراعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب کو جمع کروائے گئے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار، عظمیٰ بخاری،خواجہ سلمان رفیق،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان،غزالی سلیم بٹ سمیت دیگر نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے مریم نواز اور رانا آفتاب احمد کے کاغذات درست قرار ادھر سنی اتحاد کونسل کے وزیراعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار رانا آفتاب احمد خان کے کاغذات نامزدگی بھی سیکرٹری اسمبلی کو جمع کروا دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کاغذات جمع ہونے کے بعد سیکرٹری اسمبلی سکروٹنی کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کریں گے، پیر کے روز 11 بجے اسمبلی اجلاس میں قائد ایوان کا چناؤ ہوگا۔