لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل سیزن9 سے باہر

02-25-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف پی ایس ایل سیزن 9 سے باہر ہو گئے۔

حارث رؤف کندھے کی انجری کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔ میڈیکل پینل کے مطابق حارث کو صحتیاب ہونے میں چھے ہفتے لگیں گے، فاسٹ باؤلرکو طویل ری ہیب بھی مکمل کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل9: حارث رؤف کراچی کنگز کیخلاف میچ میں زخمی ہوگئے یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف میچ کے اختتامی لمحات میں کراچی کنگز کے بلے باز حسن علی کا کیچ لینے کے دوران کندھے کے بَل گر کر زخمی ہوگئے تھے۔