رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر صارفین کیلئےریلیف کا اعلان
02-25-2024
(لاہور نیوز) رمضان المبارک سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف برانڈز کےگھی، کوکنگ آئل، چائے، اور دیگراشیاء کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4 سے 100 روپے تک کمی کی گئی ہے، برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100 روپے فی پیک تک کمی کر دی گئی۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر ڈالڈا کوکنگ آئل 523 روپے سے کم ہو کر 508 روپے میں دستیاب ہوگا، مختلف برانڈز کےصابن بھی 15 سے 40 روپے تک سستے کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا، یوٹیلیٹی سٹورز پر آئندہ ماہ سے رمضان ریلیف پیکیج کا بھی آغاز ہوگا، یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کے تحت تقریباً 20 اشیاء پر ریلیف ملے گا۔