محسن نقوی نے سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی نئی لیب و کولیکشن سنٹرکا افتتاح کر دیا

02-25-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی نئی لیب و کولیکشن سنٹرکا افتتاح کر دیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئی لیب و کولیکشن سنٹر کا معائنہ کیا۔

صرف 10 روز میں سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی نئی لیب و کولیکشن سنٹر مکمل ہو گیا، 12 ماہ میں شعبہ صحت کا 42 واں منصوبہ آپریشنل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتہائی مختصر عرصے میں نئی لیب و کولیکشن سنٹر کی تعمیر مکمل کرنے پر کمشنر لاہورڈویژن، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئی لیب و کولیکشن سنٹر کے معیار کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نئی لیب و کولیکشن سنٹر کے استقبالیہ کا معائنہ کیا اور سٹاف سے گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ انتہائی کم وقت میں بہترین لیب و کولیکشن سنٹر کا قیام خوش آئند ہے، نئی لیب و کولیکشن سنٹر سے ادارے کو ریونیو بھی ملے گا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شعبہ صحت کے 42 ویں پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر کیک بھی کاٹا۔ سیکرٹری صحت نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر ،عامر میر، اظفر علی ناصر، مشیر وہاب ریاض، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہور، سپیشل سیکرٹری صحت، ڈپٹی کمشنر ،پرنسپل سمز، ایم ایس سروسز ہسپتال اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔