حویلی کھڑک سنگھ اور اکبری محل کی اصل حالت میں بحالی کے پراجیکٹ کا آغاز

02-25-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے حویلی کھڑک سنگھ اور اکبری محل کی اصل حالت میں بحالی کے پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نےحویلی  کھڑک سنگھ اور اکبری محل کے مختلف حصے دیکھے اورگہری دلچسپی کا اظہار کیا، انہوں نے حویلی کھڑک سنگھ سے برآمد ہونے والے قدیمی نوادرات دیکھےاور حویلی کھڑک سنگھ اور اکبری محل میں بحالی کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے حویلی کھڑک سنگھ کے بالا خانے اور اس کی چوبی چھت کابھی معائنہ کیا، وزیراعلیٰ کو حویلی کھڑک سنگھ کی دیواروں پر موجود پلستر اتار کر نانک چندی اینٹوں اور حویلی سے برآمد ہونے والے پرانے جہاز کے انجن کے بارے میں بتایا گیا۔  نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حویلی کھڑک سنگھ اور اکبری محل کی بحالی کے پراجیکٹ کی جلد ازجلد تکمیل کی ہدایت کردی۔