نوازالدین صدیقی پاکستانی ڈراموں اور فنکاروں کے دیوانے نکلے
02-25-2024
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی پاکستانی فنکاروں کے مداح نکلے۔
جرمنی کے نشریاتی ادارے سے گفتگو کے دوران نواز الدین صدیقی نے پاکستانی ڈرامہ نگاروں کو لاجواب جبکہ اداکاروں کو شاندار قرار دیا۔ نواز الدین صدیقی نے اعتراف کیا کہ پاکستانی ڈراموں کی کہانیاں بہت اچھی ہوتی ہیں، ساتھ ہی ان کے اداکار بھی بہت اچھے ہیں۔ دوران گفتگو بالی ووڈ اداکار نے بتایا کہ پاکستانی صحافی چاند نواب کے مشہور کردار کے لیے 100 بار پریکٹس کی اور ون ٹیک میں شاٹ اوکے کرایا۔ چاند نواب کو دیے گئے پیغام میں نواز الدین صدیقی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ گزارش ہے ایسی غلطیاں دہراتے رہا کریں تاکہ ہمیں بھی مزہ آتا رہے۔