نیوزی لینڈ کا سکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئے گا

02-25-2024

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کا سکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئے گا۔

نیوزی لینڈ کا سکیورٹی وفد مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آئے گا، وفد میں کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے ہیتھ ملز اور آزاد سکیورٹی ماہر رگ ڈکسن شامل ہوں گے، وفد اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔ کیویز کا دورہ پاکستان اپریل کے وسط میں شروع ہوگا، مہمان ٹیم یہاں5 ٹی20 میچز کھیلے گی، پہلے مرحلے میں 3 میچز راولپنڈی میں ہونے کا امکان ہے، دونوں بورڈز کی رضا مندی سے جلد شیڈول کا اعلان متوقع ہے۔ عید الفطرکی وجہ سے نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان 14 سے 28 اپریل تک ہوگا۔