کیا صحت مند غذا بھی موت کی وجہ بن سکتی ہے؟ماہرین کی واضح تحقیق سامنے آگئی
02-24-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے صحت مند غذاکے موت کی وجہ بننے سے متعلق تحقیق جاری کردی۔
ماہرین کی تحقیق نے ان لوگوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جو روزانہ گوشت کھانا پسند کرتے ہیں کیونکہ گوشت، میوے، مچھلی اور روٹی وغیرہ میں پائے جانے والے ایک مخصوص نیوسن کی زیادہ مقدار جان لیوابیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وٹامن بی کی زیادہ مقدار لینے سے انسانی جسم میں موجود خون کی شریانوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ سوزش اور دل کی بیماری کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق مرد 16 ملی گرام اور غیر حاملہ خواتین 14 ملی گرام وٹامن بی اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔ ماہرین کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ انسانی جسم میں ضرورت سے زیادہ نیوسن وٹامن کی مقدار دل کے دورے، فالج اور موت کے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔