کیا لہسن سے وزن کم کیا جاسکتا ہے؟ماہرین نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

02-24-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے لہسن سے وزن میں کمی لانے سے متعلق تحقیق جاری کردی۔

ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ لہسن کو کچا کھانا تھوڑا مشکل کام ہے لیکن یہ وزن کم کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے، لہسن کو صبح خالی پیٹ استعمال کیا جائے اس سے آپ کا قوت مدافعت بھی مضبوط ہوگا،اسی طرح وزن کم کرنے کے لیے لہسن کا استعمال اس کی چٹنی بنا کر بھی کیا جاسکتا ہے کیونکہ لہسن آپ کے جسم سے کیلوریز کو کم کرنے میں مدد دے گا اور یوں آپ کا وزن کم ہوجائے گا۔   ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ قوت مدافعت کو مضبوط بنانے اور جسم سے چربی کو دور کرنے میں لہسن اور لیموں کی چائے بھی اپنا جادوئی کمال دکھائے گی۔